اسپتال ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا
ملزم نے بچی کو نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔
Webdesk
|
22 Sep 2024
فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا ۔
ملزم نے بچی کو نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment