سرگودھا میں باپ کو گرفتار کرکے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس افسر اور ساتھی گرفتار

سرگودھا میں باپ کو گرفتار کرکے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس افسر اور ساتھی گرفتار

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلی
سرگودھا میں باپ کو گرفتار کرکے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس افسر اور ساتھی گرفتار

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2024

پنجاب کے علاقے سرگودھا میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار اور ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پولیس اہلکار اور ساتھی نے مل کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اُسے نیم بے ہوش حالت میں گھر کے باہر گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس اہلکار (اے ایس آئی) نے والد کو منشیات کے جھوٹے کیس میں گرفتار کر کے ملاقات کیلیے رابطہ کیا اور جب ملنے پہنچی تو اپنے دوست (سیکیورٹی گارڈ) کے ہمراہ ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں دونوں نے ملکر بے ہوش کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج ہوا جس پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیش کی اور پھر ایس پی انویسٹی گیشن نے گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!