سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی

سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی

فہد نامی شہری سے سوشل میڈیا پر بات ہوئی، فہد نے مجھے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے بلایا
سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی

Webdesk

|

29 Mar 2024

کراچی: سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ خاتون انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق فہد نامی شہری سے سوشل میڈیا پر بات ہوئی، فہد نے مجھے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے بلایا،  انٹرویو کا بہانہ بنا کر فہد مجھے گلستان جوہر میں اپنے فلیٹ لے گیا۔

فلیٹ پر اس کا دوست اسلحے کے ساتھ موجود تھا، اور وہیں میرے ساتھ زیادتی کی گئی، فہد کہتا تھا اس کا والد پولیس کا اعلی افسر ہے، مجھے دھمکیاں دی گئی۔

 متاثرہ خاتون کے مطابق کہا گیا پیسے لے کر معاملہ ختم کر دو،میں بہت غریب ہوں مجھے انصاف دیا جائے۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیا تھا،مقدمے میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

تفتیشی پولیس کے مطابق ملزم ضمانت پر ہے، ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار ہے، خاتون کے کپڑے اور دیگر شواہد سیل کر دیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!