سیہون: زہریلی گیس پھیلنے سے بہن، بھائی جان سے گئے
زہریلی گیس کے باعث 7 افراد بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Webdesk
|
5 Sep 2024
سیہون کے علاقے کھوسہ محلہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، زہریلی گیس پھیلنے سے بہن، بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زہریلی گیس کے باعث 7 افراد بے ہوش بھی ہوگئے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے گھر میں گندم کی بوریوں کو کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھاجس سے نکلنے والی زہریلی گیس سے گھر والے بے ہوش ہوئے اور بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی محلے میں کچھ روز قبل بھی 2 ایسے واقعات ہوئے تھے، اب تک کے واقعات میں 7 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
Comments
0 comment