سیالکوٹ، شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بیٹھا دلہا اچانک انتقال کرگیا

سیالکوٹ، شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بیٹھا دلہا اچانک انتقال کرگیا

نکاح کے بعد شادی کی تقریب جاری تھی، دلہا ایک طرف جھکا اور پھر کچھ نہیں بولا
سیالکوٹ، شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بیٹھا دلہا اچانک انتقال کرگیا

Webdesk

|

18 Dec 2023

سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران نکاح کے فوری بعد دلہا اچانک صوفے پر بیٹھے بیٹھے انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعی گزشتہ شب ڈسکہ کے گاؤں ستراہ میں پیش آیا، جہاں نکاح کے بعد اسٹیج پر رسم جاری تھی کہ اسی دوران دولہا اچانک انتقال کر گیا اور آگے کی طرف جھک گیا۔

دولہے کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ بیٹھے بیٹھے ہی اپنی نشست پر ہی گر پڑا، خوشیاں مناتے دونوں گھرانے سوگ میں ڈوب گئے۔

نعیم نامی دلہا کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔

ہال میں آئے مہمان اس افسوسناک موت پر بہت رنجیدہ ہوئے اس طرح دلہن لینے آنے والی بارات دولہا کی میت لے کر واپس چلی

گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!