تھرپارکر میں دو نو عمر بہنوں کی موت معمہ بن گئی' قتل کا شبہ

تھرپارکر میں دو نو عمر بہنوں کی موت معمہ بن گئی' قتل کا شبہ

تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر کے گاؤں راڑکوؤ میں چار روز قبل دو بہنوں 14 سالہ نیلاں اور 16 سالہ مرواں کی لاشیں ملی تھیں۔
تھرپارکر میں دو نو عمر بہنوں کی موت معمہ بن گئی' قتل کا شبہ

Webdesk

|

7 Aug 2024

تھرپارکر: تھرپارکر میں دو نو عمر بہنوں کی موت معمہ بن گئی جہاں ایک بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی ملی اور دوسری بہن کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر کے گاؤں راڑکوؤ میں چار روز قبل دو بہنوں 14 سالہ نیلاں اور 16 سالہ مرواں کی لاشیں ملی تھیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ صبح سو کر اٹھے بیٹیاں گھر پر نہیں تھیں، بعد میں پولیس نے بتایا کہ ان کی بیٹیوں نے درخت سے رسی کا پھندا گلے میں ڈال کر خودکشی ہے جبکہ یہ خودکشی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ برادری کے دو لڑکے رات کو گھر سے لڑکیوں کو ساتھ لے گئے تھے، کیا پتا انہوں نے قتل کرکے لاشیں لٹکائی ہوں۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ جن دو لڑکوں پر اس واقعہ میں ملوث ہونے کا ہمیں شک ہے ان کی لڑکیوں کے ساتھ تصاویر ملی ہیں اور یہ تمام شواہد پولیس کے حوالے کیے ہیں۔

دو بہنوں کی موت خودکشی ہے یا قتل اب تک پولیس تعین نہ کرسکی جب کہ متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ ان کی بیٹیوں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!