تربت سے خودکش بمبار نرس گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

تربت سے خودکش بمبار نرس گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

عدیلہ بلوچ کی گرفتاری حساس اداروں کی بڑی کامیابی ہے
تربت سے خودکش بمبار نرس گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک

|

25 Sep 2024

حساس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تربت سے خودکش بمبار بننے والی خاتون نرس کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت سے گرفتارخودکش بمبار خاتون کی میڈیا سے اہم ترین گفتگو کی اور بتایا کہ میری گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

ضلع کیچ کے شہر تربت سے خاتون خود کش بمبار جو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت 

عدیلہ بلوچ کے نام سے ہوئی اور وہ گرفتاری کے وقت عدیلہ بلوچ تربت ٹیچنگ ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کر رہی تھی۔

عدیلہ بلوچ کی گرفتاری قانون نافذکرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور فعال انٹیلی جنس کا ثبوت ہے ۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو میں عدیلہ بلوچ کا کہنا تھا کہ میں ایک کوالیفائیڈ نرس ہوں اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا ایک پروجیکٹ چلا رہی ہوں، میرا کام لوگوں کی مدد کرنا اور زندگیاں بچاناہے، میری بدقسمتی ہے کہ میں ایسے عناصر کے ساتھ رہی جنہوں نے مجھے صحیح راستے سے بھٹکایا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ایسے بھکایا گیا کہ میں خود کش حملہ کرنے کیلئے تیار ہو گئی،

میں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ میرے خودکش حملے کرنے سے کتنے معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان چلی جائے گی، مجھے دہشتگردوں کی جانب سے ایک نئی اور خوشگوار زندگی کے سبز باغ دکھائے گئے۔

لڑکی نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر دہشتگردوں کے پاس پہاڑوں میں چلی گئی تھی، وہاں جا کر مجھے احساس ہوا کہ یہاں مشکلات اور سخت زندگی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، میرے علاوہ وہاں اور بھی بہکائے ہوئے بلوچ نوجوان موجود تھے۔

عدیلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے یہ تاثر دینا کہ بلوچ خواتین اپنی مرضی سے خود کش حملہ کرتی ہیں سراسر جھوٹ ہے، دہشتگرد بلیک میل کرکے بلوچ خواتین کو ورغلاتے ہیں جس کی میں چشم دید گواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے غلط راستے پر چلنے کا احساس تک نہیں ہوا مگر پھر غلطی کا احساس ہوگیا تھا، میرا بلوچ نوجوان کیلئے پیغام ہے کہ جو غلطی میں نے کی ہے آپ نہ کریں، اس میں صرف ہمارا نقصان اور نہ ہی ایسے کاموں سے کوئی آزادی ملتی ہے۔

عدیلہ نے کہا کہ جن لوگوں سے میں ملی ہوں اگر ایسے لوگ آپ کو ملیں تو اپنے والدین کو ضرور بتائیں، یہ راستہ بربادی کا راستہ ہے اپنے آپ کو خود کش حملے میں استعمال کرکے مارنا حرام راستہ ہے، میں نہیں چاہتی کہ بلوچ نوجوان غلطی کریں جو میں نے کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!