اوباش نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی، ویڈیو ریکارڈ کرلی

اوباش نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی، ویڈیو ریکارڈ کرلی

ملزم نے خاتون کو ویڈیو وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی، واقعہ پتوکی میں پیش آیا
اوباش نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی، ویڈیو ریکارڈ کرلی

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

پنجاب کے علاقے پتوکی میں اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر خاتون سے اسلحے کے زور پر زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے علاقے جاوید نگر حبیب آباد میں پیش آیا، جہاں اوباش ملزم زاہد کھوکھر نے گھر میں گھر کر جویریہ نامی خاتون سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اُس نے کسی کو کچھ بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا۔

متاثرہ خاتون نے تھانہ صدر میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے ایف آئی آر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!