واہ کینٹ میں ٹرانسجنڈر سے پانچ افراد کی مبینہ زیادتی

واہ کینٹ میں ٹرانسجنڈر سے پانچ افراد کی مبینہ زیادتی

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی
واہ کینٹ میں ٹرانسجنڈر سے پانچ افراد کی مبینہ زیادتی

Webdesk

|

9 Apr 2024

راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں ٹرانسجنڈر سے پانچ افراد کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،  ملزمان نے  ٹرانسجنڈر کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرتے رہے۔
 
ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی پی او نے مقدمہ درج کرکے مقدمہ ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے،مدعیہ مقدمہ کے مطابق تعلق ملتان سے  ہے شادی بیاہ کے فنکشن کرتی ہوں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے راولپنڈی گودال کے چوہدری سرفراز سے جان پہچان ہوئی۔

متن مقدمہ کے مطابق مختلف فنکشنز کے لیے دعوت دینے پر راولپنڈی گودال میں آکر چودھری سرفراز سے ملاقات کی جہاں اسکے دوست بھی موجود تھے۔

چوھدری سرفراز وغیرہ نے دوبارہ بلایا تو تو رمضان سے 15 دن قبل فنکشن کے لیے بات کرنے دوبارہ راولپنڈی آئی۔ چودھری سرفراز اپنے ڈیرے پر لے گیا جہاں اسکے تین سے چار دوست بھی موجود تھے۔

مزکورہ افراد نے مجھے زبردستی شراب پلائی اور اسلحے کی نوک پر زیادتی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور کہا اب تم نے ہم سے پکی دوستی کرنی ہے اور ہمارے مطالبات پورے کرنے ہیں۔

مطالبات سے تنگ آکر انکار کیا تو ملزمان نے نازیبا تصاویر و وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!