16 hours ago
والد کی دوسری شادی پر 17 سالہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
ویب ڈیسک
|
28 Dec 2024
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں والد کی دوسری شادی کرنے پر نوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فور لال پارک کے قریب سےنوجوان لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں متوفیہ کی شناخت 17 سالہ شبینہ دختر کاوش کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ متوفیہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ دو ہفتے قبل اس نے دوسری شادی کرلی تھی جسے لے کر شبینہ سخت ناراض تھیں اور افسردہ تھیں۔
والد کی دوسری شادی کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے گھر میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
Comments
0 comment