ویڈیو بنانے کے جنون میں نوجوان ٹک ٹاکر کی اندوہناک موت

ویڈیو بنانے کے جنون میں نوجوان ٹک ٹاکر کی اندوہناک موت

ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والا بائیس سالہ نادر ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی اور پھر جاں بحق ہوگیا
ویڈیو بنانے کے جنون میں نوجوان ٹک ٹاکر کی اندوہناک موت

ویب ڈیسک

|

7 Sep 2024

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ ٹک ٹاکر نادر ہاتھ میں پستول لے کر ویڈیو بنارہا تھا اور ریکارڈنگ کے دوران اس سے کھیل رہا تھا۔

ویڈیو بنانے کے دوران اچانک پستول لوڈ ہوئی اور پھر گولی چل گئی جو اُس کے سینے میں لگی۔ زخمی حالت میں جب دوست اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا جبکہ اس سے قبل بھی وہ اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا چکا تھا۔ ٹک ٹاکر کی اچانک موت پر اہل خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے وہیں اُس کے مداح بھی افسردہ ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!