آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
ویب ڈیسک
|
15 Feb 2024
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے آئی ایم ایف کی شرط پر 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمت میں 35 فیصلہ اضافے کی اصولی منظوری دی تاہم اس کی حتمی منظوری کو وفاقی کابینہ سے مشروط کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے مقامی سطح پر تیار ہونیوالی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی منظوری دیدی ہے جس سےمقامی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ای سی سی نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو ماضی قریب میں یوریا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی تحقیقات کرکے زمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کو بھی مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور طویل بحث مباحثے کے بعد ای سی سی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی گیس کمپنیوں کی ریونیو کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔
اجلاس میں"قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کا تعین مالی سال 2023-24 (یکم فروری 2024 سے اطلاق)کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ بحث کے بعد ای سی سی نے فیصلہ کیا ہےکہ فروخت کی قیمت/ٹیرف پر نظرثانی سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا. ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے.
ذرائع کے مطابق بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہےذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہوگا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیاہے. ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
Comments
0 comment