اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے سنجیدہ نہیں،محمد حفیظ

اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے سنجیدہ نہیں،محمد حفیظ

ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا، لیکن اعظم خان کوئی بدلاؤ نہ لا سکے۔
اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے سنجیدہ نہیں،محمد حفیظ

Webdesk

|

13 Jun 2024

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جارح مزاج اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

محمد حفیظ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا، لیکن اعظم خان کوئی بدلاؤ نہ لا سکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ دراصل ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام اعظم خان کرنے کے لیے 20 منٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!