بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے یا نہیں؟ یونس خان نے کیا کہا

بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے یا نہیں؟ یونس خان نے کیا کہا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلیے بورڈ پر دبائو ہے
بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے یا نہیں؟ یونس خان نے کیا کہا

Webdesk

|

25 Jul 2024

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

انھوں نے اس بابت سوال پر استفسار کیا کہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلیے بورڈ پر دبائو ہے، بہت سے شائقین بھی انھیں اس ذمہ داری کے لیے ناموزوں قرار دے چکے ہیںالبتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ، میں اس کے بجائے انفرااسٹرکچر کو الزام دوں گا۔

 اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!