بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنا چاہئے، ظہیر عباس کا مطالبہ
Webdesk
|
1 Oct 2024
قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سابق کرکٹر ظہیر عباس نے ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو کی 100ویں قسط کے دوران بات کرتے ہوئے بابراعظم کی کارکردگی پربات کی اور کہا بابر اعظم کو ٹیم باہر کرنا چاہئے۔
سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ اگر بابر رنز نہیں بناپارہے کیوں کہ وہ ہمارے اہم بیٹسمین ہیں، اگر وہ فارم میں نہیں ہیں تو انہیں ٹیم سے بھی باہر نکال دینا چاہیے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر کی حالیہ پرفارمنس دیکھ کر ان کابھارتی کرکٹر ویرات سے موازنہ بے بنیاد قرار دیا۔
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ویرات اور بابر کا موازنہ بے معنی ہے، ویرات ہر میچ میں رنز کرتے ہیں جب کہ بابر ہر میچ میں رنز نہیں کرتے تو آپ دونوں کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں؟
Comments
0 comment