بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا

لندن کے اوول گراؤنڈ میں بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا

Webdesk

|

30 May 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ میں بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

بابر اعظم کو صرف تیرہ رنز دکار تھے انہوں نے 118ویں میچ میں چار ہزار دو رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی نے 117 میچز میں 4037 رنز اسکور کیے جبکہ روہت شرما 151 میچز میں 3974، پاؤل اسٹرلنگ 142 میچز میں 3589 اور مارٹن گپٹل 122 میچز میں 3531 رنز بنائے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!