بابر اعظم ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

بابر اعظم ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

آئی سی سی نے عالمی رینکنگ جاری کردی
بابر اعظم ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

Webdesk

|

7 Feb 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

 آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!