بھارت کے سابق کرکٹر بلڈکینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے

بھارت کے سابق کرکٹر بلڈکینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے

سابق کرکٹر خون کے کینسر سے زندگی کی طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز وفات پاگئے۔
بھارت کے سابق کرکٹر بلڈکینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے

Webdesk

|

1 Aug 2024

نئی دہلی : بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ انشومن گایکواڈ 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر خون کے کینسر سے زندگی کی طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز وفات پاگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انشومن گایکواڈ گزشتہ ماہ بھارت واپس آنے سے قبل لندن کے کنگز کالج اسپتال میں بلڈ کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔

انہوں نے 27 دسمبر 1974 کو کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ اپنا ا?خری ٹیسٹ میچ بھی کلکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 1984 میں کھیلا تھا۔

انہوں نے 1974 سے 1987 کے دوران بھارت کی جانب سے 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میں پرفارمنس دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!