بھارتی ٹیم پر پابندی عائد، عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکے گی
بھارتی ٹیم پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔
Webdesk
|
22 May 2024
بھارتی کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئین شپ اور ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم حصہ نہیں لے سکے گی۔
بھارتی ٹیم پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔
سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن کی وجی بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینا قرار دیا ہے۔
سیکریٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا کا کہنا ہے کہ بھارت کبڈی حکام کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاددہانی کرائی گئی۔ مگر منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔
سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق جب تک منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے جاتے بھارتی ٹیم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔
Comments
0 comment