دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا
Webdesk
|
8 Nov 2024
ایڈیلیڈ : پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پاکستان کی جانب سے ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر ہوا جب صائم ایوب 82 رنز بناکر آٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
اس کے بعد عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا، عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔حارث رئوف نے 5وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ ایڈم زمپا نے حاصل کی، انہوں نے 44 رنز دیے۔
Comments
0 comment