ہاکی کی عالمی رینکنگ، پاکستان کونسے نمبر رہا؟

ہاکی کی عالمی رینکنگ، پاکستان کونسے نمبر رہا؟

نئی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجئم دوسرے اور انڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہے
ہاکی کی عالمی رینکنگ، پاکستان کونسے نمبر رہا؟

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

پاکستان  نے عالمی ہاکی رینکنگ میں ایک درجے اپنی پوزیشن بہتر بنالی۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شدہ عالمی رینکنگ میں پاکستان 15ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان کی رینکنگ حالیہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیے گئے پوائنٹس پر بہتر ہوئی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جاری شدہ نئی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجئم دوسرے اور انڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ 10ویں، آئرلینڈ11ویں، کوریا 12ویں، ملائشیا 13ویں،ساوتھ افریقہ 14ویں ، پاکستان 15ویں اور جاپان 16ویں نمبر پر موجود ہے. ایف آئی ایچ رینکنگ میں کمبوڈیا 96ویں رینکنگ پر موجود ہے.

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!