جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Webdesk
|
21 Mar 2024
پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق جویریہ خان نے 228 میچوں میں ملکی نمائندگی کی اور 4 ہزار 903 رنز بنائے اور 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
جویریہ خان 2010 اور 14 کے ایشین گیمز کی وننگ ٹیم کا حصہ تھیں۔
جویریہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی، میں اپنے پورے کیرئیر میں ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں۔
جویریہ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، ٹیم کی ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ادراے کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
جویریہ خان اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی قومی پلیئر ہیں جب کہ بسمہ معروف کے علاوہ ہر فارمیٹ میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔
Comments
0 comment