کھیل کے میدان سے پاکستان کیلیے بڑی خوش خبری

کھیل کے میدان سے پاکستان کیلیے بڑی خوش خبری

نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک سو پچپین پوائنٹس کے ساٹھ اڑتیس ویں پوزیشن پر آگیا
کھیل کے میدان سے پاکستان کیلیے بڑی خوش خبری

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

ورلڈ بیس بال اینڈ سوفٹ بال کنفیڈریشن نے سال 2023 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے گیارہ درجے ترقی پالی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ایک سو پچپین پوائنٹس کے ساٹھ اڑتیس ویں پوزیشن پر آگیاہے۔ حال ہی میں تائیوان میں ختم ہونے والی ایشین بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پانچویں نمبر پر رہا تھا، اس کارکردگی کی وجہ سے پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو گیارہ درجے کی بڑی ترقی ملی ہے۔

 نئی رینکنگ میں جاپان سرفہرست، میکسیکو دوسرے ، امریکا تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے اور چائنزتائی پے کی پانچویں نمبر پر ہے۔

روایتی حریف بھارت کا اڑسٹھ واں نمبر ہے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بیس بال میں بہت ٹیلنٹ ہے، ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی جانب سے  امان اور مشرف نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ایک طویل عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمیں بیس بال کا الگ سے گراونڈ مہیا کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!