کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی، جبکہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری 75.39 میٹر رہی
ویب ڈیسک
|
1 Aug 2026
پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی، جبکہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری 75.39 میٹر رہی۔ ان کی بہترین کوشش 77.41 میٹر رہی، تاہم وہ ٹاپ آٹھ ایتھلیٹس میں جگہ نہ بنا سکے۔
مقابلے کے پہلے مرحلے کے بعد صرف ٹاپ آٹھ جیولن تھروورز فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکے، جبکہ ارشد ندیم نویں پوزیشن پر رہے، جس کے باعث وہ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے اور میڈل کی دوڑ جاری رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
Comments
0 comment