کپتانی کیلیے نہیں ہمیشہ ملک کیلیے کھیلا ہے، شاہین آفریدی

کپتانی کیلیے نہیں ہمیشہ ملک کیلیے کھیلا ہے، شاہین آفریدی

ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں اچھے دوست ہونے چاہیں، میری تربیت اچھی ہوئی ہے، شاہین
کپتانی کیلیے نہیں ہمیشہ ملک کیلیے کھیلا ہے، شاہین آفریدی

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے کپتانی کیلیے کبھی نہیں کھیلا بلکہ ہمیشہ ملک کیلیے کھیلا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ اصل کرکٹ ہے، اسکلز میں بہتری آتی ہے اور میں لوگوں کی باتوں پر غور نہیں کرتا، آج کے بچے کو موبائل سے فرصت نہیں جو وہ اپنی کرکٹ پر دھیان دے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے،  منفی سوچ کے لوگ آجاتے ہیں مگر میں میں اپنی پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں۔

شاہین نے کہا کہ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں اچھے دوست ہونے چاہیں، ایک ہی ملک اور ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں تو متحد ہونا چاہیے۔ میری تربیت اچھی ہوئی ہے، ٹیم کے لیے فائٹ کرنا سکھایا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بنگلہ دیش کے خلاف آرام نہیں کر رہا،  سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں، میرے لیے پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پھر ٹیم، اس کے بعد میں ہوں، پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلتا ہوں، کپتانی کے لیے نہیں کھیلتا۔

شاہین نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے فخر سے کھیلوں گا، منفی چیزوں کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!