کرکٹر عالیہ ریاض وقار یونس کے بھائی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

کرکٹر عالیہ ریاض وقار یونس کے بھائی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی، قومی کرکٹرز کی بھی شرکت
کرکٹر عالیہ ریاض وقار یونس کے بھائی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض وقار یونس کے بھائی اور کمنٹیٹر علی یونس کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

لاہور میں قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں قومی کرکٹرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نکاح تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا۔ جس میں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق کرکٹ بورڈ سربراہ رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق، کامران اکمل۔ امام الحق، مشتاق احمد ،عمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی۔ دونوں کی کرکٹ مصروفیات کے سبب اب باقاعدہ نکاح بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!