کینیڈا سے فتح کے باوجود بابر اعظم کا بڑا اعتراف

کینیڈا سے فتح کے باوجود بابر اعظم کا بڑا اعتراف

ہدف کو جلد حاصل کرنا چاہتے تھے مگر ۔۔۔ بابر اعظم کا جیتنے کے بعد اعتراف
کینیڈا سے فتح کے باوجود بابر اعظم کا بڑا اعتراف

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں فتح کے باوجود بھی اعتراف کرلیا۔

نیویارک کے اسٹیڈیم میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا 22واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ کینیڈا نے پاکستان کو جیت کیلیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 15 گیندوں پہلے 17.3 اوورز میں حاصل کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہماری لیے ضروری تھی، ہم نے بولنگ سے ہی اچھا آغاز کیا۔ انہوں نے بیٹنگ کے حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی 13 اعشارئیہ 5 اوورز میں ہدف حاصل کریں تاکہ امریکا سے رن ریٹ اچھا ہوسکے مگر مشکل پچ نے ساتھ نہیں دیا۔

کپتان نے کہا کہ اگلے میچ کیلئے فلوریڈا کی کنڈیشنز نیویارک سے بہتر ہیں، ہم آئرلینڈ کیخلاف جیت کو سوچ کر ہی کھیلیں اور کامیابی حاصل کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!