لاڈرہل میں بارش کی پیشگوئی، پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ
Webdesk
|
12 Jun 2024
فلو ریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں اگلے چند روز مکمل بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔
پاکستان کو اس ایونٹ میں رہنے کیلئے اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف لارڈ ہل کے ہی میدان میں کھیلنا ہے جبکہ اس سے قبل امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بھی 14جو کو اسی میدان میں شیڈول ہے جس میں امریکی شکست پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچانے میں راہ ہموار کرسکتی ہے ۔
تاہم یہاں انتہائی پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ان دونوں ہی میچز کے دوران موسلادھارا بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش کے 91 فیصد امکانات بتائے جارہے ہیں جبکہ 16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کے 47 فیصد چانسز ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے ہی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اگر اسکا آئرلینڈ کے خلاف میچ واش آوٹ ہوتا ہے تو اس صورت میں اسے ایک پوائنٹ مل جائے گا ۔
ہوم ٹیم اپنے مجموعی طور پر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مرحلے میں پہنچ جائے گی، کیونکہ اس صورت میں پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت کر بھی صرف 4 ہی پوائنٹس کر پائے گی۔
Comments
0 comment