لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چوتھی شکست، کراچی کنگز آج کا فاتح

لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چوتھی شکست، کراچی کنگز آج کا فاتح

شعیب ملک اور پولارڈ کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کنگز کو فتح نصیب ہوئی
لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چوتھی شکست، کراچی کنگز آج کا فاتح

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2024

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کیلیے 176 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 72 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ میر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنر و کپتان شان مسعود 19 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پھر 27 پر لگاتار دو اور 44 رنز پر چوتھی وکٹ گری۔ جس کے بعد شعیب ملک اور پولارڈ نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 139 تک پہنچایا۔

یہاں کیورن پولارڈ 33 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پھر 143 کے مجموعی اسکور پر شعیب ملک بھی 39 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور دو وکٹوں سے فتح کی۔

a

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!