لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست

لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست

گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری فتح حاصل کرلی
لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل لاہور قلندرز کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو 188 کا ہدف دیا تھا۔

قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 اور جہاں داد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ قلندرز کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے دو، دو اور عامر، محمد وسیم، ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قلندرز کے دونوں اوپنر جیسن رائے، سعود شکیل جم کر کھیلے اور پہلی وکٹ کیلیے 69 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران سعود شکیل چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پھر خواجہ نافے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو اختتام تک پہنچایا اور 31 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو 19.1 اوور میں ہی پانچ وکٹوں سے فتح دلوائی۔

لاہور قلنرز کے حارث رؤف مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 47 رنز دیے جبکہ شاہین آفریدی 4 اوور میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!