لیگ اسپنر عثمان قادر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لیگ اسپنر عثمان قادر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا۔
لیگ اسپنر عثمان قادر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk

|

3 Oct 2024

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹر عثمان قادر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی سی بی کی جانب سے مواقع نہ ملنے اور این او سی پالیسی سے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے،پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا۔

لیگ اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!