لیجنڈ فٹبالر 66 برس کی عمر میں چل بسے

لیجنڈ فٹبالر 66 برس کی عمر میں چل بسے

گزشتہ سال ان کے پھیپھڑوں سے ایک گلٹی نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی
لیجنڈ فٹبالر 66 برس کی عمر میں چل بسے

Webdesk

|

31 Jul 2026

اطالوی فٹبال کے عظیم ترین دفاعی کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے اور اے سی میلان کے سابق کپتان فرانکو باریزی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اے سی میلان نے فرانکو باریزی کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ باریزی کی وفاداری، کردار اور خدمات ہمیشہ اے سی میلان کی تاریخ کا لازمی حصہ رہیں گی۔

فرانکو باریزی نے اپنا پورا 20 سالہ کیریئر اے سی میلان کے ساتھ گزارا اور 700 سے زائد میچز کھیلے۔ان کی قیادت میں میلان نے تین یورپی چیمپئنز کپ (چیمپئنز لیگ)، چھ سیری اے ٹائٹلز، دو انٹرکانٹی نینٹل کپ، تین یورپی سپر کپ اور چار اطالوی سپر کپ اپنے نام کیے۔

1997 میں ریٹائرمنٹ کے بعد میلان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں مشہور نمبر 6 جرسی بھی ہمیشہ کے لیے ریٹائر کر دی۔باریزی 1982 میں اٹلی کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے جبکہ 1994 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ سال ان کے پھیپھڑوں سے ایک گلٹی نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی جبکہ ان کی آخری عوامی تقریب فروری میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب تھی۔اطالوی وزیر اعظم اور فٹبال حکام نے انہیں اطالوی فٹبال کا ناقابلِ فراموش لیجنڈ قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!