معروف فٹبالر لیونل میسی کو بڑا صدمہ

معروف فٹبالر لیونل میسی کو بڑا صدمہ

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے میسی خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
معروف فٹبالر لیونل میسی کو بڑا صدمہ

Webdesk

|

9 Aug 2026

ارجنٹائن: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

بی بی سی کے مطابق جارج میسی نے ہفتے کی علی الصبح اپنے آبائی شہر روزاریو، ارجنٹینا کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لیا۔وہ نہ صرف لیونل میسی کے والد تھے بلکہ 14 سال کی عمر سے ان کے ایجنٹ اور کیریئر کے اہم ساتھی بھی رہے۔

جارج میسی نے اپنے بیٹے کے فٹبال کیریئر کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جب لیونل میسی کو کم عمری میں ایف سی بارسلونا نے سائن کیا تو وہ ان کے ساتھ اسپین منتقل ہوئے اور ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کرتے رہے۔میسی نے اپنے کیریئر میں 8 مرتبہ بیلن ڈی اور جیتا، 4 بار چیمپئنز لیگ اپنے نام کی اور 10 لا لیگا ٹائٹلز حاصل کیے، جبکہ 2022 میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوانے کا خواب بھی پورا کیا۔

اس موقع پر جارج میسی خود قطر میں موجود تھے۔ارجنٹینا کے کلب Newells Old Boys نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جارج میسی وہ ستون تھے جنہوں نے وژن، محبت اور استقامت کے ساتھ دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی کے کیریئر کو سہارا دیا۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے میسی خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال ورلڈ کپ کے دوران جارج میسی کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں. جس پر خاندان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے نجی معاملہ قرار دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!