ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ کے 3 وکٹ کے نقصان پر 492 رنز
Webdesk
|
9 Oct 2024
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے۔
انگلینڈ نے آج تیسرے روز ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پروکٹ پر موجود تھے۔
113 کے مجموعے پر زیک کرالی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔ بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جن کے بعد جوروٹ اور ہیری بروک کی شراکت کی بدولت انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں اور 64 رنز کا خسارہ باقی رہ گیا۔
شاہین آفریدی ، عامر جمال اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔جوروٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزبناکر کریزپرموجود ہیں۔
شاہین آفریدی نے زیک کرالی کو 78 رنز پر آوٹ کیا، بین ڈکٹ کی وکٹ عامر جمال نے 84 رنز لی، کپتان اولی پاپ کو نسیم شاہ نے گزشتہ روز صفر پر پویلین بھیجا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 82، نسیم شاہ نے 33 اور بابر اعظم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Comments
0 comment