نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کرلیا۔
نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

Webdesk

|

21 Mar 2024

 راولپنڈی:انگلینڈ کی کرکٹ دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کرلیا۔

نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔

پاکستان کے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاؤنڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں سائن کیا ہے۔

 فاسٹ بولر شاہین کو بھی ایک لاکھ پاؤنڈز معاوضے پر سائن کیا گیا ہے۔حارث رؤف کو ویلش فائر اور اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ڈرافٹ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!