نسیم شاہ، والد، بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی عمرہ ادائیگی کیلیے پہنچ گئے

نسیم شاہ، والد، بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی عمرہ ادائیگی کیلیے پہنچ گئے

نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچے ہیں
نسیم شاہ، والد، بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی عمرہ ادائیگی کیلیے پہنچ گئے

Webdesk

|

21 Mar 2024

پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنے والد، بابر اعظم، افتخار احمد اور امام الحق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر عمرے کے سفر کی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

 شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا صارف کی ایک ویڈیو دوبارہ شیئر کی، جس میں وہ اور ان کے والد حالت احرام میں مکہ کیطرف سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اس سے قبل پاکستان کے اسٹار کھلاڑی بابر اعظم، پاور ہٹر افتخار احمد اور اوپننگ بلے باز امام الحق بھی اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!