نسیم شاہ نے بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر کسے قصور وار ٹھہرایا؟
نسیم شاہ نے بتایا کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔
Webdesk
|
13 Jun 2024
نیویارک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم کو تسلیم کرنا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔
ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں۔
ورلڈکپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے تیز بولر بولے ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں، ہم کو ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔انہوںنے کہاکہ کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کے لیے کیوں نہیں بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی شارٹ نہیں لگتا۔نسیم شاہ نے کہا کہ بات ہو رہی ہے کہ فلوریڈا میں بارش ہے، ہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں، میچ ہو ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔
Comments
0 comment