پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیت لی
Webdesk
|
10 Nov 2024
پاکستان نے 22کے طویل عرصے بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے 2-1 سے ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔
پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26ویں اوور میں پورا کرلیا، اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔
پاکستانی ٹیم نے پرتھ میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میں پہلے بولنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر پویلین بھیج دیئے تھے، جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔
سین ایبٹ 30 رنز بناکر آسٹریلیا کی جانب سے نمایاں رہے، جیک فریزر میکگورک صرف 7 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے اور میتھیو شارٹ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد حسنین کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ انجرڈ ہوگئے۔کپتان جوش انگلس بھی 7 ہی رنز بناسکے، ایرون ہارڈی نے 12 رنز اسکور کیے۔
آل رانڈر مارکس اسٹونئس بھی 8 رنز ہی بناسکے، ایڈم زمپا نے 13 رنز بنائے۔ گلین میکسویل مسلسل تیسرے میچ میں حارث رف کا شکار بنے، وہ صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment