پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 صفر سے شکست دیکر والی بال سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 صفر سے شکست دیکر والی بال سیریز جیت لی

آسٹریلین والی بال ٹیم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تین میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کیا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 صفر سے شکست دیکر والی بال سیریز جیت لی

Webdesk

|

30 May 2024

کھیلوں کے میدان سے اچھی خبر،، پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں کینگروز کو واٹ واش کا سامنا ،، پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیتتے ہوے سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین والی بال ٹیم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تین میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کیا۔

لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گے تیسرے اور آخری میچ میں بھی گینگروز گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ روکنے میں ناکام رہی۔

پاکستان نے آخری میچ میں آسٹریلیا کو تین صفرسیٹ سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے آخری میچ چھبیس چوبیس ، پچیس بیس، پچیس بیس سے اپنے نام کیا۔

 وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیرمین رانا مشہود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری یعقوب کے ہمراہ انعامات تقسیم کے۔ پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو0-3سیٹ سے شکست دی تھی

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!