پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگئے
ویب ڈیسک
|
24 Jul 2024
پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر دوران میچ انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے برونکس میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستانی نژاد امریکی 44 سالہ کرکٹر عرفان ملک کو دل میں تکلیف ہوئی، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی اور مرنے کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا۔
اطلاع کے مطابق 44 سالہ عرفان ملک کامن ویلتھ لیگ میں اپنی ٹیم اسٹرائیکرز کی جانب سے وین کورٹ لینڈ گراؤنڈ میں یونائیٹڈ کنگز کے خلاف میچ کھیل رہے تھے اور اپنی بلے بازی کے منتظر تھے۔
پویلین میں بیٹھے بیٹھے عرفان ملک پیاس محسوس ہوئی جس پر وہ جگہ سے اٹھے تو اچانک زمین پرگر پڑے، قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے دوران ڈاکٹرز نے عرفان ملک کی موت کی تصدیق کر دی۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم عرفان ملک کے پسماندگان میں بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں،ان کی رحلت سے نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
Comments
0 comment