پانڈیا کا طلاق کے بعد نتاشا کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل

پانڈیا کا طلاق کے بعد نتاشا کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل

علیحدگی کے اعلان سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے آگستیا کے ہمراہ آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔
پانڈیا کا طلاق کے بعد نتاشا کی پوسٹ پر کمنٹ وائرل

Webdesk

|

25 Jul 2024

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کا سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ سے علیحدگی کے بعد ان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا گیا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ علیحدگی کے اعلان سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ نتاشا اسٹینکوویچ  اپنے بیٹے آگستیا کے ہمراہ آبائی ملک سربیا چلی گئی ہیں۔

نتاشا اسٹینکوویچ نے ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد پہلی انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹے آگستیا کے ساتھ ایک تھیم پارک کی سیر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر پر ہاردک پانڈیا کی جانب سے کمنٹ میں دل کا ایموجی پوسٹ کیا گیا، ایک دوسرے کمنٹ میں ہاردک نے اوکے سمیت مزید ایموجیز کا استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک کی جانب سے یہ مثبت کمنٹ ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب علیحدگی کے اعلان کے بعد سے نتاشا کو آن لائن منفی تبصروں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!