پی ایس ایل 9 کا ترانہ کھل کے کھیل جاری

پی ایس ایل 9 کا ترانہ کھل کے کھیل جاری

گانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے
پی ایس ایل 9 کا ترانہ کھل کے کھیل جاری

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2024

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا ترانہ مشہور گلوکار و میوزک کمپوز اور اداکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جسے ”کُھل کے کھیل“ کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل نے یہ گانا سماجی روابط کی تمام سائٹس پر اس گانے کو شیئر کیا جس کو مداحوں نے پسند کیا ہے۔

علی ظفر کا بھی ماننا ہے کہ یہ ترانہ پہلے کے گانوں کی طرح مقبول ہوگا اور شائقین اسے پسند کریں گے۔ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس گانے پر پرفارم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں علی ظفر کے بجائے دیگر گلوکاروں نے پی ایس ایل 8 کا گانا گایا تھا، جس پر شائقین نے تنقید کی تو علی ظفر نے اپنے طور پر گانا بنا کر شیئر کیا تھا۔

علی ظفر نے پی ایس ایل کے اب تک جتنے بھی گانے گئے اُن میں سیٹی بجے گی 2017 میں ریلیز ہونے والا گانا ہے جسے آج تک بہت پسند کیا جاتا ہے اور میچز میں اسے اسٹیڈیم میں بھی بجایا جاتا ہے۔

 

Khul Ke Khel | HBL PSL Official Anthem 2024 | #AliZafar #AimaBaig | #KhulKeKhel

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!