پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، تصاویر اور ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، تصاویر اور ویڈیو دیکھیں

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار نے شرکت کی
پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، تصاویر اور ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2024

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب میں لیزر لائٹ شو بھی کیا گیا جس کو دیکھ کر شائقین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوئے جبکہ علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے۔

قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شائقین کو جامع تلاشی کے بعد ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

Image

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!