پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بنے؟ جانیے

پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بنے؟ جانیے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا سلسلہ جاری ہے
پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بنے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2023

 پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے، جس میں تمام فرنچائزز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کررہی ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کراچی کنگز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز نے پلاٹینیئم کیٹگری میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی دوسری پک میں کیون پولارڈ کو چن لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے شیرفین رادرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا ہے۔

پشاور زلمی نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔ پلاٹینیم راونڈ 2 کی پہلی پک لاہور قلندرز نے  میں جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کوکس کا انتخاب کرلیا۔ کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راونڈر ڈانئیل سیمز اور  چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو چن لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!