پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ

میچ کے دوران ہیوی ٹریفک کے روٹس پر آنے پر پابندی ہوگی
پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن کے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران کوئی بھی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل 9 کے میچز کے دوران شہر قائد کی کوئی سڑک بند نہیں ہوگی البتہ ہیوی ٹریفک کو  کے روٹس والے راستوں پر سے گزرنے کی پابندی ہوگی۔

پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی۔ ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک کراچی میں شیڈول ہے۔

اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلیے خصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ کارساز، میلینئم اور نیوٹاؤن کی طرف سے آنے والے اپنی گاڑیاں چائنا گراؤنڈ جبکہ دیگر علاقوں سے آنے والے بیت المکرم مسجد کے قریب گراؤںڈ میں کھڑی کریں گے۔

دوران میچ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!