پیرس اولمپکس میں امریکا اور آسٹریلیا 5،5 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پیرس اولمپکس میں امریکا اور آسٹریلیا 5،5 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پیرس اولمپکس 2024 کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا اور امریکا نے 5،5 میڈل حاصل کیے ہیں
پیرس اولمپکس میں امریکا اور آسٹریلیا 5،5 میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Webdesk

|

28 Jul 2024

پیرس: پیرس اولمپکس میں چین نے ابتدائی 2 گولڈ میڈل حاصل کیے تاہم آسٹریلیا 3 گولڈ میڈل جیت کر پہلے نمبر پر ہے، مجموعی طور پر آسٹریلیا اور امریکا نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا اور امریکا نے 5،5 میڈل حاصل کیے ہیں، آسٹریلیا نے 3 گولڈ اور 2 سلور میڈل حاصل کیے جبکہ امریکا نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈل حاصل کیے۔

میزبان ٹیم فرانس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جو اب تک 4 میڈل جیتنے میں کامیاب رہی ہے جس میں ایک گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل شامل ہیں، چین، جنوبی کوریا، 3،3، اور بیلجیئم، جاپان، قازقستان 2،2 میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس اولمپکس کا افتتاحی دن کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تاہم چین ابتدائی دو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا، تاہم وہ پہلے دن مزید کوئی میڈل حاصل نہ کرسکا۔

چین آخری بار 2008 میں اولمپکس میں میڈل کی دوڑ میں سرفہرست رہا تھا اور پیرس اولمپکس 2024 میں پہلے ہی دن ابتدائی دونوں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے۔

اولمپکس کے پہلے دن خواتین کے تین میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں چین کی عالمی چیمپئین جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے گولڈ میڈل جیتا، جب کہ شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی چین کے یوٹنگ ہوانگ اور لیہاؤ شینگ نے گولڈ میڈل جیتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!