قسمت میں ہوا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رئوف

قسمت میں ہوا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رئوف

ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کوشش ہوگی ایونٹ میں اپنا آخری میچ بھی جیتیں
قسمت میں ہوا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رئوف

Webdesk

|

12 Jun 2024

 نیویارک: قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صرف اگلے میچ پر ہے، ایونٹ میں اپنا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح کے بعد نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بالر حارث رئوف نے کہا کہ بڑے ایونٹس میں کسی بھی ٹیم کے لیے جیت انتہائی ضروری ہوتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس اب اگلے میچ پر ہے، کوشش ہوگی ایونٹ میں اپنا آخری میچ بھی جیتیں، باقی قسمت میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا تو انشاللہ ضرور کریں گے اور آگے جاکر مزید اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

حارث رئوف نے کہا کہ بطور ٹیم ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن غلطیاں ہر ٹیم سے ہوتی ہیں اور اسے سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہم نے بھی یہی کیا ہے، ہمارے پاس جس طرح کے کھلاڑی ہیں، ہمیں خود پر بھروسہ ہے اور کوشش ہوگی کہ اگلے میچز بھی جیتیں۔

اپنی بائولنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے خود پر یقین تھا اور اپنی پچھلی بائولنگ دیکھ کر ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کی بھی پوری کوشش کی، انجری کے بعد کوشش یہی ہے کہ جس طرح ماضی میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا ہے، مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی دکھائوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!