قومی ٹیم کی شکست ،نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا

قومی ٹیم کی شکست ،نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا

بابر اعظم کپتان ہیں لیکن ان سے رن بنتے ہی نہیں، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔
قومی ٹیم کی شکست ،نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا

Webdesk

|

10 Jun 2024

 نیویارک (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ پر سکتہ طاری ہوگیا، نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا۔

شائقین کرکٹ کے مطابق بھارتی بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں خانے چت کردیا، بابر اعظم اور محمد رضوان کہنے کو چوٹی کے بیٹرز ہیں، اصل کارکردگی دکھانے کا دن تھا۔

انہوںنے کہاکہ بابر اعظم کپتان ہیں لیکن ان سے رن بنتے ہی نہیں، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔

شائقین کرکٹ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے بھارت کے سامنے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں۔

قومی ٹیم کی شکست پر ایک دکاندار کے مطابق اپنی دکان کے آگے ایل سی ڈی لگوائی اور کھانا پکوایا، ٹیم کی شکست پر دل دکھی ہے۔

ایک شائق کرکٹ نے کہا کہ سوچا تھا کہ پاکستان جیتا تو دوستوں کے ساتھ کھانا کھائوں گا، ٹیم نے امیدوں پر پانی پھیر دیا اب کبھی میچ نہیں دیکھوں گا، پی سی بی بتائے شکست کی ذمہ داری کون لے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!