سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے اپنی جنس تبدیل کروالی
Webdesk
|
13 Nov 2024
سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ کا 23سالہ بیٹا ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کرواکر لڑکی بن گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آریان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر تبدیلی جنس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شروع سے محسوس ہو رہا تھا کہ میں وہ نہیں ہو جو شناخت مجھے دی گئی ہے۔
اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں آریان نے لڑکے سے لڑکی بننے کے عمل تک کے مراحل پر روشنی ڈالی، ان مشکلات کا زکر کیا جس سے وہ برسوں تک نبرد آزما رہا۔
2023 میں 22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے پلنے بڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے والے آریان نے ہارمون تھراپی کروانا شروع کیں اور 11ماہ بعد ٹرانس جینڈر لڑکی بن گئیں۔
جنس تبدیل کرانے والے آریان نے اپنا نام عنایہ رکھا اور اس نئی شناخت کے ساتھ انھوں نے اپنے شوق اور جنون کرکٹ کو بھی جاری رکھا اور اس وقت وہ برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
کرکٹ کی دلدادہ عنایہ (آریان) نے ٹرانس جینڈرز کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کے نئے قانون پر اظہار مایوسی کیا۔
Comments
0 comment