اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں قلندرز کو شکست
ویب ڈیسک
|
17 Feb 2024
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے 10 بول پہلے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کیلیے 196 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قلندرز کی جانب سے رسی وین ڈیر ڈیوسن 71 جبکہ صاحبزادہ فرحان 57 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔ یونائیڈ کے ٹائی مل ملز نے دو جبکہ شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 41 اور دوسری 62 پر گری تاہم شاداب خان اور آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ شاداب خان 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آغا سلمان بھی 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فاتحانہ آغاز کیا اور قلندرز کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر باآسانی شکست دی۔
Comments
0 comment